ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہریوں کی جائیدادیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک ہے، بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ گرفتاری غیر سیاسی پولیس کے دعوے بے نقاب کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو کامیاب احتجاج کے بعد صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پولیس قیام امن میں ناکام، سیاسی انتقام میں مصروف ہے، ڈیرہ میں غریب کی دکانیں، گھر مسمار کر دیئے گئے، حکمرانوں کے فارم ہاؤسز محفوظ ہیں۔
گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کا حساب ضرور لیا جائے گا، صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔