اسلام آباد:( دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کوئٹہ پہنچ گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی چیف جسٹس بننے کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر ان کا استقبال کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔
بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، بینچ نمبر 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہے۔