بانی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا اور 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی

Published On 21 July,2025 10:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے 6 وکلا اور 3 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔

فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجوتھا اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل آئیں گی، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔