امن وامان مشترکہ مسئلہ، پیپلزپارٹی کا اے پی سی سے بائیکاٹ سمجھ سے باہر ہے : گنڈا پور

Published On 23 July,2025 07:12 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امن وامان مشترکہ مسئلہ ہے ، پیپلزپارٹی کا اے پی سی سے بائیکاٹ سمجھ سے باہر ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کل اے پی سی ہورہی ہے، امن وامان کامسئلہ سب کا مسئلہ ہے، مخالفین کو ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،  معلوم نہیں کیوں پیپلز پارٹی نے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا ہے، ڈرون حملےقابل قبول نہیں ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی جنہوں نےغلط لسٹیں چلائی انہیں معافی مانگنی چاہیے، معافی بھی ظرف والا انسان ہی مانگتا ہے، عمران خان نےکہا تھا اگرپارٹی میں کسی نےبھی اختلاف پیدا کرنےکی کوشش کی توخود پارٹی سےنکالوں گا۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا سب متحد ہوجائیں، لسٹ کےحوالےسےشیطانی پھیلانےوالےپارٹی کےغدارہیں۔