راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے دوبارہ تحریری وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ایس ایچ او بارہ کہو کو علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
علی امین گنڈاپور کو 29 جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری سول جج نے جاری کئے۔