اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ نو مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نو مئی کےمقدمات سب کے سامنے ہے، قوم جانتی ہے نو مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں تمام شہروں میں حساس مقامات کوجلایا گیا، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، تحریک انصاف کےلوگ مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کےخلاف شواہد نہیں تھے وہ رہا بھی ہوئے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ جن کےخلاف شواہد تھےانہیں سزا ہوئی، بانی پی ٹی آئی کوجیل میں تمام سہولیات میسرہیں، بانی سے سماعت کے دوران صحافی ملاقات کرتے رہتے ہیں، عمران خان سےجیل میں ملاقات کےلیےدن مقررہے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ جیل میں ملاقات لسٹ کےمطابق کروائی جاتی ہے، اڈیالہ میں عمران خان سےصحافیوں کی ملاقات سے متعلق تجویزقابل عمل ہے، اس تجویز پر غور کریں گے۔