9مئی کے ملزموں کو شواہد پر سزائیں ہوئیں، یہ بہت پہلے ہونی چاہئیں تھیں: طلال چودھری

Published On 24 July,2025 02:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ شور مچایا جارہا ہے سزائیں سیاسی بنیادوں پردی گئیں۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں ہوئیں، یہ سزائیں بہت پہلے ہو جانی چاہئیں تھیں، 9مئی کی پلاننگ کا آغاز بانی پی ٹی آئی کے گھر سے ہوا، جو بھی جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کرے وہ سیاسی دہشتگرد ہے۔

واضح رہے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوگئے، نو مئی کرنے والے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اسکا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔