اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں بلوچستان کےکوٹےمیں اضافہ کیا گیا ہے۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں اسلام آباد کا کوٹہ سب سےکم ہے، جو سراسرزیادتی کے مترادف تھا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں میں بلوچستان کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے، بلوچستان کا کوٹہ3فیصد سےبڑھا کر6 فیصد کیا ہے، بلوچستان میں6 دانش سکول بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کےتانےبانےبھارت سےملتےہیں، کالعدم بی ایل اے بھارت کی سپانسردہشت گرد تنظیم ہے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ ملک سےدہشت گردوں کا خاتمہ کرکےدم لیں گے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔