سپیکر کے پی نےسازش کےتحت ارکان کو حلف برداری سے روکا: طلال چودھری

Published On 20 July,2025 06:57 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نےسازش کےتحت ارکان کو حلف برداری سے روکا

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اورجڑانوالہ میں بارشوں کے دوران انتظامیہ متحرک ہے، لوگوں کو جانی و مالی نقصان سے بچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا حکومت اور سپیکر نےعدالتی حکم کوہوا میں اڑایا، منتخب اراکین سےحلف نہ لینا توہین عدالت ہے،آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں کورم کا بہانہ بنایا گیا، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نےسازش کےتحت ارکان کو حلف برداری سے روکا اور اسمبلی میں کورم کا مسئلہ منصوبہ بندی کےتحت بنایا ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ بولیاں لگوائیں، یہ ارب پتی لوگوں کولاتے ہیں پھر ان کی پارٹی میں ردعمل آتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہمیشہ سیٹیں بیچی جاتی ہے، سینیٹ کو مکمل ہونے سے روکنا بہت بڑا آئینی جرم ہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کوہستان پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا سکینڈل سامنے آیا، سکینڈل کے بینفشری سارے لوگ ان کے اپنے ہیں۔