فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ یہ عوام کیلئے باہر نہیں نکل رہے، اپنی سہولتوں کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی پر منشیات کا کیس بنایا، مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، نوازشریف تو لندن سے عدالتوں کا سامنا کرنے پاکستان آئے۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی،ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بانی کو کون سے سرخاب کے پَر لگ گئے کہ ان کو جیل میں سہولتیں دی جائیں۔