سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی ورکرز ہار گئے، نوٹوں کی چمک جیت گئی: عظمیٰ بخاری

Published On 19 July,2025 05:22 pm

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی میں سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی ورکرز ہار گئے، نوٹوں کی چمک جیت گئی۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں  عظمیٰ بخاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا  تھا  کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے تحریک انصاف میں بولیاں لگیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے خود اپنی لیڈرشپ کے پول کھول دئیے ہیں اور بانی پی ٹی آئی بھی اس ہارس ٹریڈنگ میں برابر کا حصہ دار ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالف جماعت اس عمل کی سب سے بڑی حمایتی ہے، کارکنوں پر اے ٹی ایمز کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں ماریں کھانے کے لیے کارکن، اقتدار انجوائے کرنے کے لیے موسمی پرندے رکھے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیرمقبول ہوتی جا رہی ہے۔