ن لیگ اور جے یو آئی میں اقلیتی نشست پر قرعہ اندازی کے بجائے افہام و تفہیم سے فیصلہ

Published On 17 July,2025 06:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام کے درمیان اقلیتی نشست پر قرعہ اندازی کی جگہ افہام و تفہیم سے فیصلہ ہو گیا۔

افہام تفہیم کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

مسلم لیگ ن قرعہ اندازی سے دستبردار ہو گئی اور نشست جمیعت علمائے اسلام کو مل گئی۔

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلا مقابلہ انتخابات کیلے قربانی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قربانی اس لیے دی تاکہ خیبرپختونخوا پر خرید و فروخت کا الزام ختم ہوجائے، گیند اب حکومتی پارٹی کے کورٹ میں ہے۔