مری: (دنیا نیوز) ملکہ کوہسار مری میں مسلم لیگ ن کی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مری پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے سینئر وزراء بھی آج مری پہنچیں گے، وزراء نواز شریف سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں پارٹی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔