عمران خان آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں: جاوید لطیف

Published On 17 July,2025 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جیل سے باہر رہنماؤں کے مفادات موجودہ سسٹم سے جڑے ہیں اور بانی پی ٹی آئی آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کے لئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی نے سسٹم کو پاؤں پر کھڑا کیا، جنرل باجوہ کی پہلی ایکسٹینشن میں بھی نوازشریف کی حتمی منظوری شامل نہیں تھی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے۔