اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امیر مقام کی سردار یاسر الیاس سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے یاسر الیاس کو وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر برائے سیاحت بننے پر مبارکباد دی، امیر مقام نے یاسر الیاس کی آمد پر گلدستہ پیش کیا، ملاقات میں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے سردار یاسر الیاس کو سیاحت کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
سردار یاسر الیاس نے کچھ روز قبل شاہ غلام قادر کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، وزیر اعظم نے سردار یاسر الیاس کو کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر کیا تھا۔