حکومت نے ایف سی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا، دیگر لا فورسز کی طرح کام کریگی: طلال چودھری

Published On 15 July,2025 02:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ قیام امن کیلئے ایف سی کا خصوصی کردار ہو گا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور کمانڈنٹ ایف سی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایف سی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا، تمام بجٹ وفاقی حکومت دے گی، ایف سی دیگر لا فورس اداروں کی طرح کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی ہوں گے، ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے، فیڈرل کانسٹیبلری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کام کرے گی۔

ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ ایف سی کے ڈھانچے کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا، فیڈرل کانسٹیبلری کے 41 ونگز ہوں گے۔