اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سہولیات نہ ملنے سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کوجیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، ان کی خواہش کےمطابق ناشتہ دیا جاتا ہے، ان کی خواہش کے مطابق اخبارات بھی دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سہولیات نہ ملنے سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، انہیں روزانہ کھلےمیدان میں ایکسرسائزبھی کرتےہیں۔
وزیر مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کےمطابق چیک اپ بھی کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی شاہانہ اندازمیں جیل کاٹ رہے ہیں۔