اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دُگاری بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کا مبینہ جرگے کے حکم پر قتل انسانیت سوز ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ قتل غیرت کا نہیں، کوئی رسم، روایت یا نظام عورت کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا، ایسی بربریت مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے، بلوچستان حکومت سے سخت اور عبرتناک کارروائی کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر انسانی رواجوں کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے، خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انصاف کی فوری اور غیرجانبدار فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔