اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پر تشدد اور نفرت انگیز نظریئے کو پھیلانے کیلئے واٹس ایپ پیغامات بھیج رہی ہے، پاکستان دہشت گرد گروہوں کیلئے زیرو ٹالرنس رکھتا ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہا ہے،عالمی برادری اس لعنت سے لڑنے میں تعاون کرے، دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جانا چاہئے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہینڈلز اور نمبرز خودکار طور پر معطل کرنے کیلئے ضروری الگورتھم بنائے جائیں۔