پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح کی گواہی دنیا دیتی ہے: عطاتارڑ

Published On 22 July,2025 01:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح کی گواہی دنیا دیتی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کی کامیابی کو تسلیم کیا گیا، بھارت کیخلاف جنگ میں انفارمیشن سروس کی شراکت کو اعلیٰ سطح پر سراہا گیا۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز اور پراپیگنڈا جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، انفارمیشن سروس کے افسران نظریاتی سرحدوں کے پہلے محافظ ہوتے ہیں، بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔