سزائیں دینےوالوں کوسوچنا ہوگا 5اگست کے احتجاج میں شدت آئےگی: شیخ وقاص اکرم

Published On 25 July,2025 10:38 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سزائیں دینےوالوں کو سوچنا ہوگا کہ اس سے5اگست کواحتجاج میں شدت آئے گی۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے سب متحد ہوجائیں،عمران خان خود ہر چیز کو دیکھ رہے ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا حکم سرآنکھوں پر،انہوں نےکہا جوبھی پارٹی میں تقسیم پیدا کرےگا اسےخود نکالوں گا، تقسیم کی باتیں تحریک کو نقصان پہنچاتی ہیں، بانی نے اپنے پیغام میں اتحاد کا میسج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کونقصان پہنچائےگا اسےباہرکردیں گے،یہ بات نہیں مانتا کہ ہماری تحریک کا مومینٹم نہیں بن رہا، نومئی کیسزمیں شاہ محمود قریشی سمیت سب کوبری کرنا چاہیے تھا، سزائیں دینےوالوں کوسوچنا ہوگا کہ اس سےاحتجاج میں شدت آئےگی، آج سےریلیوں اورجلسوں کا آغازہوگیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کےساتھ جیل میں ظلم ہورہا ہے،انہیں کتابیں نہیں دی جارہیں نہ ملاقات کرائی جارہی ہے، وہ ظلم کےسامنےچٹان بن کرکھڑےہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا عمران خان کےبیٹےپانچ اگست کوآکرتحریک کولیڈ کریں گے، ابھی تک بانی کےبیٹوں کی پاکستان آنےکی تاریخ نہیں دی گئی، جب وہ آنےکی تاریخ بتائیں گےپھرہی آگاہ کرسکتا ہوں۔