راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کامقابلہ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔