جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) محسود اور برکی قبائل کے نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تاریخی یوتھ کنونشن کے نتائج سامنے آگئے جبکہ یوتھ کنونشن باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کا علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے۔
انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر کیڈٹ کالج اسپینکئی کے قریب متبادل سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے، نئی سڑکیں تعلیم، صحت اور تجارت تک رسائی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مقامی لوگوں نے اس عوام دوست اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔