زہریلا مشروب پینے سے بچہ جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر

Published On 15 September,2025 05:32 pm

دریاخان: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں میں مبینہ زہریلا مشروب پینے سے بچہ جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو عملہ کے مطابق زہریلا مشروب پینے سے 12 سالہ ندیم جاں کی بازی ہار گیا، دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔

متاثرین میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں، تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا۔