اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ سکرپٹڈ تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن دو خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا، پولیس نے کہا دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا، دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔