صدر آصف علی زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ

Published On 20 September,2025 06:15 pm

کاشغر: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔

صدر مملکت کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔

آصف علی زرداری نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔

اس موقع پر صدر مملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی ہمراہ تھے۔