کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سچوان کا صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

Published On 13 September,2025 06:18 pm

چنگدو: (دنیا نیوز) دورہ چین کے موقع پر چنگدو میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ کی میزبانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سچوان کے پارٹی سیکرٹری وانگ شیاؤ ہوئی نے کی۔

صدر آصف علی زرداری، خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیہ میں شرکت کی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے بیجنگ خلیل ہاشمی اور چین کے سفیر برائے پاکستان جیانگ زائی دونگ بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

صدر آصف علی زرداری نے وانگ شیاؤ ہوئی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے خاندان کا چین سے چار نسلوں پر محیط خصوصی تعلق ہے۔

چینی میزبان نے 2008 سچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا، عشائیہ کے دوران “دل دل پاکستان” وائلن پر بجایا گیا، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔

اس موقع پر پاکستان-چین دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔