اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے بلاول بھٹو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پنجاب بھر کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے قصور کے کاشتکاروں کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے، بلاول نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے، وفاق پنجاب حکومت سے ملکر کسانوں کو ریلیف دے، آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے زرعی قرض اور بجلی بل معاف کیے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کسانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔