کشمور: (دنیا نیوز) گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ر ہی۔
سیلابی ریلا ہیڈ پنجند سے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا، پانی کی آمد 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 155 کیوسک ہوگئی۔
اوباڑو کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا، کچے کے کئی دیہات زیر آب آگئے، گنے اور کپاس کی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔