کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں کی صورتحال پر نظر ہے،، تمام متعلقہ ادارے مسلسل الرٹ ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ گڈو، سکھر، کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا، کچے کے علاقوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔