بلاول بھٹو کی صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملہ کی مذمت

Published On 08 September,2025 09:53 pm

ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ نا قابلِ برداشت ہے، تشدد کی ایسی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق اور آزادی اظہار پر آواز اٹھائی ہے۔