صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

Published On 26 August,2025 10:10 pm

قمبر شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعلقہ میروخان میں گاؤں نیو تھارو وڈھو آمد ہوئی، بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کی مالکانہ اسناد اس گھر کی خواتین میں تقسیم کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا جو وعدہ کیا تھا، وہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی 21 لاکھ خواتین کو گھروں کا مالک بنانا ایک خاموش سماجی انقلاب کی ابتدا ہے جس کے مثبت اثرات بتدریج سامنے آتے رہیں گے۔