بلاول بھٹو کا نوڈیرو میں راہوجا گاؤں کا دورہ، سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے

Published On 26 August,2025 05:08 am

نوڈیرو: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں راہوجا گاؤں کا دورہ کیا۔

سیلاب متاثرہ خاندانوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں، سیلاب متاثرین نے بلاول بھٹو کو اجرک کے تحفے دیئے۔

بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پکے گھر بننے پر بہت خوش ہوں، اگلی بار اگر سیلاب آیا تو نقصان نہیں ہوگا، ناصرف گھر زمینیں بھی خواتین کے نام کریں گے۔

بلاول بھٹو نے طالبعلم سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟ حمزہ نے جواب دیا کہ میں بڑا ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو نے مکالمے میں کہا کہ ہمارے پائلٹ نے بھارتی جنگی جہاز گرائے تھے، آپ پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا۔