بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات

Published On 08 August,2025 04:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی، بلاول بھٹو نے کہا پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کیلئے کوششیں تسلیم کی جانی چاہئیں اور وہ نوبل امن انعام کے حقدار ہیں، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا بھی خیر مقدم کیا،امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر نے بلاول بھٹو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔