نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس شرکا کی سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس سے ملاقات

Published On 24 September,2025 04:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا کی سپریم کورٹ آمد ہوئی۔

وفد نے چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر کی قیادت میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی، وفد میں پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروسز کے افسران کے علاوہ متعدد دوست ممالک کے 26 شرکاء شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، چیف جسٹس نے وفد کو اختیارات کی تقسیم کے اصول پر عدلیہ کے کردار سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کیساتھ شرکاء کا سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، وفد نے سپریم کورٹ کے میوزیم کا بھی دورہ کیا۔