معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم

Published On 25 September,2025 03:36 am

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں، ہماری عسکری قوت کو پوری دنیا نے دیکھا۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، غزہ تعمیر نو منصوبے کی حمایت اور عملی جامہ پہنانے کی بات کی۔