پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 27 September,2025 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں بڑھا دی جاتی ہیں، حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور کم کرنے کا کیا میکنزم ہے یہ واضح نہیں۔