سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد، مبارکباد دینے والوں کا رش

Published On 08 October,2025 09:46 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا، سہیل آفریدی کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

خیبرپختونخوا کی سیاست میں نیا موڑ، سہیل آفریدی مرکزِ نگاہ بن گئے، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے سہیل آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سہیل آفریدی کے کزن داؤد آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخوا کے لیے فخر کی بات ہے، ہمارے خاندان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔

داؤد آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، امید ہے کہ سہیل آفریدی صوبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔