علی امین گنڈا پور کی نامزد وزیراعلیٰ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

Published On 09 October,2025 09:59 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ختم ہو گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت علی امین گنڈاپور نے کی، اجلاس میں نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔