بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

Published On 15 October,2025 10:11 pm

کراچی :(دنیا نیوز) بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا کہ بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

نوٹم میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہے گی، پابندی 15 اکتوبر سے 24 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان نے فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھی۔

علاوہ ازیں فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔