لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورسٹس کے ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن فائنل

Published On 30 September,2025 09:21 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو جلد از جلد کلئیر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای گیٹس منصوبے کے ڈیزائن کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نادرا سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ای گیٹس منصوبے کے ڈیزائن کا مرحلہ مکمل کیا گیا، تینوں ائیرپورٹس پر 100 ای گیٹس لگانے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ای گیٹس لگنے کے بعدمسافروں کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ای پاسپورٹ کے تحت جلد ہی امیگریشن کے مرحلے سے کلئیر کر دیا جائے گا، نہ قطار نہ انتظار اب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای گیٹس کے ذریعے پراسس مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی اے اے ذرائع نے بتایا کہ ای گیٹس کے لیےجلد ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا، ٹینڈر نگ کا مکمل ہونے کے بعد بڈنگ ہوگی،جس کمپنی کی بڈنگ میں بولی منظور کی جائے گی وہ کمپنی کام شروع کر دے گی۔

علاوہ ازیں حکام کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ای گیٹس کیلئے جرمن کنسلٹنسی فرم اب تفصیلی تکنیکی اسناد اور ٹینڈر دستاویزات تیار کرے گی تاکہ عالمی معیار کی کمپنیوں سے تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے اس ویژن کا حصہ ہے جس کے تحت ایئرپورٹس کو سمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔