اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی آئی اے کمپنی خسارے سے 26ارب روپے منافع میں تبدیل جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو 47 ارب روپے کا جھٹکا لگا ہے۔
پی آئی اے گروپ کی مالیاتی نتائج کی رپورٹ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو موصول ہوگئی، مالیاتی سال 24میں قومی ایئرلائن کی کُل آمدنی 14.7 فیصد کمی سے237 ارب سے204 ارب روپےرہی ،مسافروں سےآمدنی کا تناسب14.62فیصد کم رہاجو سے215ارب سےکم ہو کر184ارب روپے ہوگیا۔
پی آئی اے کمپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارگو ڈیپارٹمنٹ سے آمدنی25.15 فیصد بڑھ کر10.6ارب روپے رہی، قومی ایئر لائن کے ایندھن اخراجات 22.9 فیصد کمی سے 98ارب روپے سے75.5 روپے رہے ۔
اسی طرح قومی ایئر لائن کے آپریٹنگ اخراجات میں 18.8 فیصد کمی ہوئی جو 20.6 ارب روپے سے 16.7 ارب روپے تک آ گئے، کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے نقصانات 90 فیصد کم ہوئے جو 25.9ارب روپےسے کم ہو 2.3 ارب روپے تک آ گئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کے سودی اخراجات 87.3 فیصد کم ہوکر 79ارب روپے سے 10 ارب روپے رہ گئے، جب کہ خالص منافع ایک سال میں 104ارب روپے خسارے سے تبدیل ہوکر 26.2 ارب روپے رہا۔
دوسری جانب گروپ مالیاتی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا خسارہ 47.5ارب روپے ، پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ کا منافع 26.2 ارب روپے رہا، پی آئی اے گروپ کی مجموعی سطح پر خسارہ 15.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔