پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

Published On 27 July,2025 04:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی کیلئے خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔

پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک پر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔