اسلام آباد: (دنیا نیوز) روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل ذمہ داری سے مستعفیٰ ہو گئے۔
نجکاری کمیشن اعلامیہ کے مطابق جے ایل ایل کی جانب سے ممکنہ مفاداتی ٹکراؤ پر استعفیٰ دیا گیا، جے ایل ایل نے تمام وصول شدہ رقوم واپس کرنے کی پیشکش کر دی۔
اعلامیہ کے مطابق جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں روزویلٹ کی نجکاری پر مشاورت کیلئے تعینات کیا تھا، جے ایل ایل نے ہوٹل کی جانچ پڑتال اور مختلف مجوزہ ڈھانچوں کی رپورٹ تیار کی۔
جے ایل ایل نے مفاداتی ٹکراؤ سے بچنے کیلئے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، نجکاری کمیشن نے فوری طور پر نئے مالیاتی مشیر کی تعنیاتی کا عمل شروع کر دیا۔
نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کو شفاف انداز میں جلد مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔