اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے لاہور پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیرس سے لاہور کیلئے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے پیرس کی آخری پرواز 17 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پیرس کے لئے دوطرفہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر فعال رہے گا، برطانوی آپریشن کی تیاری کیلئے جہازوں کی تزئین و آرائش کیلئے آپریشنل بیڑے کو محدود کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے پیرس کے لئے شروع کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں بارہ 777 ساختہ طیاروں میں سے 7 ٹرپل سیون طیارے گروانڈ ہیں، پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے سعودی عرب پیرس اور ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن میں استعمال کر رہی ہے۔