لاہور: (دنیا نیوز) 2021 سے لیکر ابتک ٹی ایل پی احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار نشانہ بنے، شہدا میں سب انسپکٹر شہزاد نواز، محمد ابوبکر، اور محمد ایوب شامل ہیں، خالد جاوید، شفقات علی، محمد عمران اور محمد افضل نے فرض کی راہ میں جان دی، غلام رسول ،عدنان، رزاق ،محمد اکبر نے بھی عوامی تحفظ کیلئے جان قربان کی۔
.jpg)
آئی جی پنجاب نے بتایاکہ پنجاب پولیس کے شہدا نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے جان نچھاور کی، تمام شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے خون کا ہر قطرہ امن کی ضمانت ہے، ٹی ایل پی احتجاج کے دوران شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



