خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

Published On 22 October,2025 05:45 pm

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

وزرات داخلہ کےذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینےکا فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ہواتھا، اجلاس میں فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نےوزیرداخلہ کو صوبےمیں افسران کو درپیش خطرات سےآگاہ کیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نےوزیرداخلہ سےبلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا، فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع کیلئے10 بلٹ پروف گاڑیاں درکار ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نےفیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس کوگاڑیاں دینےکی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کےپی پولیس کو3 بلٹ پروف گاڑیاں جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو2 گاڑیاں ملنی تھیں، یہ بھی یاد رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو10 ماہ قبل بھی 3 بلٹ پروف گاڑیاں مل چکی ہیں۔