وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار، انوارالحق استعفیٰ نہ دینے پر بضد

Published On 31 October,2025 01:06 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔

پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔