آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ

Published On 29 October,2025 12:22 am

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے، پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کشمیر میں مصنوعی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے 29 ممبرز کو توڑا گیا، ہمارے اراکین کو پہلے بھی آزاد قرار دیا گیا۔