پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

Published On 28 October,2025 10:20 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں اختتام پذیر ہو گیا۔

پارلیمانی اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ممبرانِ صوبائی اسمبلی شریک تھے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے گئے۔

اِس حوالے سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بارے میں کل تک کل تک فیصلہ متوقع ہے ۔

ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے نے تمام اراکین کو اعتماد میں لے لیا،جب کہ کابینہ اراکین کا انتخاب وزیر اعلیٰ اپنی مرضی کے مطابق کریں گے۔